ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان ایک بار پھر خبروں میں چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ایک افیئر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران خان اہلیہ اونتیکا سے طلاق کے بعد ایک اور لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں، ساؤتھ انڈین اداکارہ کیساتھ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔اس اداکارہ کا نام لیکھا واشنگٹن ہے جو تیلگو کے علاوہ بالی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں ، رپورٹس کے مطابق عمران خان اور لیکھا کی پہلی ملاقات بالی وڈ فلم ‘مٹرو کی بجلی کا منڈولا’ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔پیشہ وارانہ زندگی کے علاوہ لیکھا کی ذاتی زندگی بھی تنازعات کا شکار رہی ہے، لیکھا واشنگٹن ڈائریکٹر وکاس بہل پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرانے کا الزام عائد کرچکی ہیں، اداکارہ نے اداکار سنبو پر بھی جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔لیکھا واشنگٹن پہلے سے شادی شدہ ہیں ، انہوں نے سال 2011 میں پبلو چٹرجی سے شادی کی تھی، جن کے ساتھ اب بھی ان کا رشتہ برقرار ہے۔ لیکن اب عمران خان کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے2011 میں اپنی بچپن کی دوست اونتیکا ملک سے شادی کی تھی، ان کی ایک بیٹی امارہ بھی ہے ، تاہم سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...