اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ترکیہ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نورالدین نباتی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے ترکیہ میں زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ڈاکٹر نورالدین نباتی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیرخزانہ نے یقین دلایاکہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی امداد کا تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے عوام آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر نورالدین نباتی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور زلزلہ زدگان کے لیے فوری امدادی اور ضروری مدد بھیجنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کابینہ کی ملاقات میں ترک صدر نے زلزلہ متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کو بے حد سراہا ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...