اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہماری نوجوان نسل کا کشمیر سے رشتہ کمزور ہوا ہے جسے بڑھانا ہے، یونیورسٹیز اورکالجز میں کشمیر ایشو ہر سیمینار کروائیں گے، چند بینرز لگانے اور نعروں سے یقینا مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ہم نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے ساتھ اپنی نئی نسل کو بھی بتانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری نوجوان نسل کا کشمیر سے رشتہ کمزور ہوا ہے جسے بڑھانا ہے، ۔ انہوںنے کہاکہ مختلف یونیورسٹیز اورکالجز میں کشمیر ایشو ہر سیمینار کروائیں گے ۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ کشمیر ہمارا مسئلہ ہے، ہم سے زیادہ کشمیر کا مقدمہ کشمیریوں نے زندہ رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، دنیا میں قومیں صدیوں لڑ کر آزاد ہوئیں، کشمیر پر ہمیں کتنی طویل جنگ لڑنا پڑی ہم لڑتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کسی حکومت کا ایشو نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی جمہوری حکومت میں کشمیر ہر لچک نہیں دکھائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ چند بینرز لگانے اور نعروں سے یقیناً مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست دوہزار انیس کے بعد تبدیلیاں لارہا ہے ، خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کررہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے ،ہمیں بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ مضبوط پاکستان ہی دنیا میں اپنا اور کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں لڑ سکے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی بنیادی لڑائی کشمیر پر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومتیں اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو مسلم مقدمہ نہیں انسانیت کا مقدمہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانیت پر مظالم کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر مقدمہ کے ساتھ ہے ۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں سوشل میڈیا کے زیادہ فالورز ہیں ،ہم نے آزاد کشمیر کی حکومت کو ہر طرح مستحکم رکھنے کی کوشش کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کا مقدمہ کسی اک سیاسی جماعت کی پالیسی نہیں، تما پاکستانیوں کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں تعلقات اپنے مفادات کی خاطر ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہمیں کشمیر کا مقدمہ خود اجاگر رکھنا ہے، پاکستان کو مضبوط بنانا ہے ،پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہا ہے، دنیا میں بہتر سفارت کاری کے ہمیں اپنے آپ کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی کی طرح باقی میڈیا چینلز بھی کشمیر ایشو بات کریں ،ہمیں اپنی پالیسیز کا تسلسل رکھنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم انشاء اللہ بھارت سے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو آزاد کروائیں گے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سابق سفیر عبدالباسط نے کہاکہ کشمیری جدوجہد آزادی جاری رکھ کر اپنا حق ادا کررہے ہیں ،ہمیں کشمیر پالیسی پر اپنی غلطیوں کو بھی دیکھنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر قابض ہے مگر کشمیریوں کے دل نہیں جیت سکا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اس تحریک کے لیے نعروں سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہے، کشمیر پر ہم سے غلطیاں ہوئیں جس وجہ سے اس مقام پر پہنچے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اب صرف نعروں کا رجحان رہ گیا ہے ،ہم نعروں اور دن منانے سے بھارت سے کشمیر آزاد نہیں کرواسکتے ،جامع پالیسی کے بغیر مقبوضہ کشمیر مقبوضہ ہی رہیگا ۔