لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئین سے کھلواڑ شروع ہوگیا ہے، امید ہے کہ صدر 72گھنٹوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کو ہماری بگڑتی معیشت پر تشویش ہے، امیروں کو سبسڈی دی جاری ہے اور غریبوں کا گلہ گھونٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات سنگین ترین ہوگئے ہیں، دہشت گردی کو روک نہیں پا رہے اور مہنگائی کو کھلی چھٹی دے دی ہے، مزید تاخیر بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت سے انکار کرے تو سمجھ لیں آئینی بحران شروع ہو گیا ہے، اللہ کے بعد عدلیہ ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع کہتے ہیں ملک ڈیفالٹ ہوچکا اور جس پٹرولیم کا سٹاک ختم ہو رہا ہے اس کا وزیر کہتا ہے کہ دیوالیہ نہیں ہوا، بھونڈے انداز میں ترکی کو امداد دی گئی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...