ممبئی(این این آئی) بھارت کے مشہور گلوکار سونو نگم پر ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران حملہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جاری کنسرٹ کے دوران سونو نگم پر حملہ شِو سینا پارٹی کے ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے کی جانب سے کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹی کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نے کنسرٹ کے بعد سونو نگم کے ساتھ سیلفی لینا چاہی تاہم گلوکار کے گارڈز کی جانب سے اسے روک دیا گیا جس پر طیش میں آکر ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے نے سونو نگم ان کے بھائی اور باڈی گارڈز پر حملہ کردیا اور انہیں اسٹیج سے نیچے پھینک دیا۔اس دوران گلوکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اور گارڈز شدید زخمی ہوگئے جسکے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔گلوکار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘مجھے دھکا دیا گیا جس سے میں سیڑھیوں پر گر پڑا، ربانی خان مجھے بچانے آئے تو انہیں بھی پیچھے سے دھکیل کر اسٹیج سے پھینک دیا گیا وہ مر بھی سکتے تھے۔گلوکار نے مزید کہا کہ ‘میں نے اِن لوگوں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...