کراچی(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے وفاقی کابینہ کے حجم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کرسکتا۔ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں امیروں کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا چاہیے اور آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کے باعث ایکسپورٹر کو سبسڈی دی جاتی ہے، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سبسڈی ملک کے مفاد میں دی جاتی ہے۔وفاقی کابینہ پر بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہاکہ 85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کرسکتا تاہم آدھے سے زیادہ کابینہ ارکان کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی، (ن) لیگ کے زیادہ تر کابینہ ارکان بغیر تنخواہ اور مراعات کے کام کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...