لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ آفتاب سلطان نے اپنے کام میں مداخلت کے خلاف استعفیٰ دیا، چیف الیکشن کمشنر کے لئے چیئرمین نیب کے استعفیٰ میں بڑا پیغام ہے، میں ان 22افسران کو جن کو پنجاب میں مداخلت کرنے کیلئے لگایا گیا ہے کہتا ہوں وہ بھی خود کو اس نظام سے علیحدہ کریں، یہ ملک اور بیوروکریسی دونوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے موقف کی واضح توثیق ہے، روزِ اول سے کہہ رہے ہیں کہ نظامِ احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، ان مجرموں نے سازش سے اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا، اپنے 11 سو ارب کی چوری بچانے کے لئے انہوں نے نیب قانون میں نہایت شرمناک ترامیم کیں۔فواد چودھری نے کہا کہ لازم ہے ریاستی ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں، کٹھ پتلی راج انشااللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اور عوام کو آگے بڑھنا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...