نیویارک (این این آئی)اگرچہ اداکاروں کو عمر کی فکر کیے بغیر ہی کردار ادا کرنے ہوتے ہیں تاہم بعض اداکار فلموں میں ہم عمر اداکاروں کے والدین بننے کا کردار ادا کرنے سے کتراتے ہیں۔لیکن جلد ہی آنے والی سائنس فکشن فلم میں ہولی وڈ کی سپر اسٹار مارک رفالو تقریبا اپنے ہم عمر اداکار ریان رونلڈس کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔جی ہاں، خبریں ہیں کہ نیٹ فلیکس کی آنے والی سائنس فکشن فلم ‘دی ایڈم پروجیکٹ’ میں مارک رفالو خود سے محض 8 سال کم عمر ریان رونلڈس کے والد بنیں گے۔شوبز ویب سائٹ ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ریان رونلڈس کی فلم ‘دی ایڈم پروجیکٹ’ کی کاسٹ میں مارک رفالو اور 61 سالہ کیتھرائن کنیر کو بھی شامل کرلیا گیا۔فلم میں 53 سالہ مارک رفالو 45 سالہ ریان رونلڈس کے سائنسدان والد کا کردار ادا کریں گے جب کہ 61 سالہ کیتھرائن کنیر فلم میں ولن کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم کی کہانی خاتون ولن کی جانب سے سائنسدان کی بنائی گئی اہم ترین ٹیکنالوجی کو چرا کر اس کے غلط استعمال کے گرد گھومتی ہے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...