لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے لاہور کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات چوہدری سعید سدھو اور شفقت امین نے ملاقات کر کے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری اور جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن و رہنما تحریک انصاف اعجاز چوہدری بھی موجود تھے۔جبکہ ملاقات میں سعید مشتاق،محمد یونس،محمد خالد، شاہد طالب، سلطان گولڈن اور منشا سندھو بھی موجود تھے ۔ سعید سدھو، شفقت امین اور وفد نے چئیرمین عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وفد نے حقیقی آزادی کی تحریک پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے معروف سماجی و سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...