پشاور (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ ہم عصری اور دینی تعلیم میں تفریق نہیں سمجھتے ،تعلیمی لحاظ سے ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں، دینی تعلیم کے ساتھ فنی اورسائنسی تعلیم کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو پشاور میں معارف القرآن سکول سسٹم میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نگران صوبائی وزیر تعلیم رحمت سلام خٹک،صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام کے رہنمامولانا عطا الحق درویش ،مصر کے معروف قاری صالح عبداللہ،سکول کے منتظمین ،اساتذہ ،طلبا اور ان کے والدین نے شرکت کی، وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے ہم دنیاوی اور دینی علوم میں فرق کے قائل نہیں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عصری اور دینی تعلیم ایک ہے، تعلیمی اداروں کے ماحول کو دینی خطوط پر استوار کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ مفتی عبدالشکور نے کہا کہ میں ایک مدرسے کا پڑھا ہوا ہو اور وفاقی وزیر کی ذمہ داری انجام دے رہا ہوں۔انھوں نے کہا کہ جمعیت کے کسی ایک وزیر پر کوئی بدعنوانی کا الزام نہیں ،سابق حکومت کرپشن پر بھی فخر کرتے تھے اور ان کی کرپشن سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے کے قدر میں کمی کی وجہ سے حج مہنگا ہو گیا ہے تاہم وزارت مذہبی اموراس کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اورہماری کوشش ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باوجود حج سستا ہو،بعدازاں وفاقی وزیر نے حفظ قرآن مکمل کرنے والوں طلبا کی دستار بندی کی اوراسناد تقسیم کیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...