اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں انتخابات کے حوالے سے ازخود نوٹس کے بعد قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عدلیہ اور بینچ کے اندر تقسیم نے پورے انصاف کے نظام پر سوالات اٹھا دئے ہیں، نینچ میں شامل ججز نے ہی ازخود نوٹس اور اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر اعتراضات اٹھا دئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں معزز عدالت سے فل کورٹ بینچ کی تشکیل کا جائز مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اعلیٰ عدالت فل کورٹ بینچ کی تشکیل دے کر عدلیہ میں تقسیم اور ”ہم خیال بینچ”کے تاثر کو ختم کرے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آرٹیکل 63 کی تشریح کے معاملے پر بھی فل کورٹ پینچ کے جائز مطالبے کو مسترد کیا گیا تھا،ملک کے قانون دان، سیاسی جماعتیں اور عام شہری اس فیصلے کو متنازعہ اور آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہاکہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک جماعت کو فائدہ ہوا اور عدالت میں تقسیم کھل کر سامنے آ گئی، ایک بار پھر معزز عدلیہ کو اپنا تقسیم شدہ اور متنازعہ تاثر زائل کرنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...