اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے رواں سال کا ٹیکس ہدف پورا کرلیا ہے،فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جب کہ فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر برائے خزانہ اسحق ڈار نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ، ایف بی آر نے فروری 2023ء کا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جب کہ فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر، ایف بی آر نے جاری مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں 4,493 ارب روپے اکٹھے کیے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 3,820 ارب روپے تھے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی مدت جس میں سال بہ سال 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر نے مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی کے دوران متاثر کن کارکردگی دکھانا جاری رکھا ہے جو کہ نظرثانی شدہ 7640 ارب روپے کی سالانہ بجٹ ریونیو کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...