لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے کاروبار کے مقررہ اوقات کار میں رمضان المبارک کے پیش نظر بیکریاں ایک گھنٹہ اضافی کھلی رکھنے دینے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ فاضل عدالت نے چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین پی این ڈی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔فصلوں کی باقیات سے متعلق جدید مشینری کے بجٹ کو روکنے پر چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ۔فاضل عدالت نے محکمہ واپڈا کو لاہور میں درخت کاٹنے سے روکتے ہوئے سخت تنبیہ کی کہ درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا ۔فاضل عدالت نے کہا کہ سموگ لاہوریوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرہ ناک ہے ۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ واپڈا اہلکار لائنوں کو سیدھا کرتے وقت درخت کاٹ رہے ہیں ۔ دوران سماعت فاضل عدالت نے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس کا نگران وزیر اعلی نے افتتاح کیا جو نگران وزیر اعلی کا اختیار نہیں ،نگران وزیر اعلی پنجاب کو افتتاح کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی ،ابھی تو کلمہ چوک انڈر پاس زیر تعمیر ہے ،نگران وزیراعلی کا کام الیکشن کے لیے معاونت کرنا ہے منصوبوں کا افتتاح کرنا نہیں ۔فاضل عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ، انڈر پاسز اور دیگر تعمیراتی منصوبوںکی وجہ سے شہر میں اکثر ٹریفک جام رہتی ہے ، ایل ڈی اے چاہتی ہے ٹریفک جام میں شہری گاڑیوں میں مر جائیں ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...