اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اْڑ رہا ہوتا۔وہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ جس طرح عمران خان کو عدالت سے انصاف مل رہا ہے اس کا آدھا بھی آپ کو 2017 میں مل جاتا تو کیا حالات ہوتے؟صحافی کے سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی طرح اگر مجھے انصاف ملا ہوتا تو ملک آج ہوا میں اْڑ رہا ہوتا، مطلب ترقی کر رہا ہوتا،بہت خوشحال ہوتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔مریم نواز نے کہا تھاکہ عمران خان کی بے رحم لوٹ مار،نااہلی،غلط ترجیحات،آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدے اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی میں گرا دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈھٹائی دیکھو، وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاؤ ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...