لاہور( این این آئی) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی یاگرفتاری جلتی پر پیٹرول کاکام کرے گی ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چین نے دوستی کاحق ادا کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اوربجلی کی قیمتیں بھی بڑھنے جارہی ہیں نہ ڈالردستیاب نہ فنڈنگ موجودہے ،سیاست بچانی ہے یاریاست ،ڈالرشرح سودپیٹرول مہنگائی سب ریکارڈٹوٹ گئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے ،2بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی ،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں جوبھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کرے گا اسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سٹاف لیول فیصلے سے پہلے غریب پرمہنگائی کی مزیدبجلی گریگی ،غریب ذبح خانے میں حکمران مے خانے میں بیٹھے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...