تحریک انصاف نہیں پاکستان ٹرکِ انصاف ۔۔۔۔مبینہ آڈیو لیک پرمریم نواز کا طنز

0
169

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو میں ٹرک کے ذکر کے بعد مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے ٹرک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں پاکستان ٹرکِ انصاف لکھ دیا۔لیک ہونے والی آڈیو میں فواد چوہدری اپنے بھائی فیصل چوہدری کے ساتھ گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ٹرک کے لفظ کا استعمال کیا۔آڈیو لیک ہونے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی اور اسی دوران مریم نواز نے ٹوئٹر ایک ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹرکِ انصاف ساتھ ہی دو ٹرک کی تصاویر بھی شیئر کیں۔مریم نواز نے ٹرکوں پر بنائے جانے والی ٹرک آرٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک پر فواد چوہدری اورعمران خان کی پینٹنگ بنی ہوئی تھی جبکہ دوسری تصویر ہارن دے کر پاس کر، ٹرک دے کر انصاف کر درج تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرفواد چوہدری اور ان کے بھائی فیصل چوہدری کی ایک غیرمصدقہ آڈیو وائرل ہے جس میں وہ مبینہ طورپرکوئی معاملہ سیٹل کررہے ہیں ۔