لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ کرئیر کے آغاز پر ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ لوں گی اس کی ہرگز توقع نہیں تھی ،لگن اور مستقل مزاجی سے کام کرتی ہوںاوریہی میری کامیابی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں ملنے والے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائوں اوروہ اس وقت تک میرے پرستاروں کے ذہنوں پرنقش رہے جب تک میرا کوئی نیا پراجیکٹ آن ائیر نہ ہو جائے ۔ثنا جاوید نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شوبز میں بعض لوگوں کو جو کامیابی کئی سال گزارنے کے بعد ملتی ہے وہ مجھے اپنے کرئیر کے آغاز پر ہی مل گئی ہے اور میںاس کے بعد غافل ہونے کی بجائے مزید محنت سے کام کر رہی ہوں اور اپنے موجودہ مقام کو نہ صرف برقرار رکھوںگی بلکہ اس میں مزید بہتری بھی لانے کا عزم کر رکھاہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...