اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے اپنے بیان میںکہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمی خلیل زاد دوسرے غلام عمران خان کے حق میں بول پڑا ۔ اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہاکہ کیا زلمی خلیل زاد پاکستان الیکشن کمیشن کے چیف ہے جو الیکشن کا تاریخ دے رہا ہے؟جس سے ثابت ہوا کہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکہ کا ایجنٹ ہے ،وزارت خارجہ زلمی خلیل زاد کو،، شٹ آپ،،کال دیں کہ پاکستان کے داخلہ امور میں مداخلت نہ کریں ۔انہوںنے کہاکہ اگر زلمی خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو پاس بلائیں ،ہالی ووڈ میں رکھتے ہیں یا اولڈ ہوم سنٹر میں غلام بھی آپ کا مرضی بھی آپ کا ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس گاڑیوں کو آگ لگانا درجنوں پولیس کو خون میں لت پت کے زخمی کرنا پٹرول بموں غلیل اور ڈنڈوں سے ریاست فورس پر حملے کرناکیا یہ دہشت گردی نہیں؟کیا یہ ریاست پر حملہ نہیں؟ ۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ کیا یہ عدالتی حکم سے بغاوت نہیں؟ پھر بھی اس سیاسی دہشت گرد کو رعایت اور باربار ریلیف دینا کہاں کاانصاف ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جان کو خطرہ نہیں مگر عدالت میں پیش ہونے میں خطرہ کیا عدالت عمران خان کی اس منافقت کو سمجھنے سے قاصرہے؟،کیا یہ دھوکہ فراڈ اور عدالت سے مذاق نہیں ہے؟،یہ فراڈیا دھوکہ باز اور مکار کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ،۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...