اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے سرے عام ریاست اور عدالت کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ انہوں نے توہین عدالت ہی نہیں کی بلکہ عدالتی حکم کی بھی دھجیاں آڑائیں لیکن ان کے خلاف کوئی عدالتی ایکشن نہیں ہورہا ہے، غیر مسلح پولیس پر عمران خان کے مسلح کارکنان کا تشدد ناقابل معافی ہے،یاسمین راشد کی آڈیولیک تحریک انصاف کے کارکنان کا مسلح اور پر تشدد ہونیکا ثبوت ہے،عدالت کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی نے اس طرح کیا ہوتا تو ہم پر ملک دشمن ہونے کے فتوے لگ چکے ہوتے۔ شیری رحمن نے کہاکہ یہاں غیر مسلح پولیس پر پیٹرول بم گرائے گئے پھر بھی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ڈرپوک خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر پیٹرول بم گرائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا سیاسی جماعتیں اس طرح کی احتجاج کرتی ہیں؟ انہوں نے پوری دنیا میں ملک کا تماشہ لگا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ یہ نا عدالت میں پیش ہوتے ہیں نا ہی عدالت کا حکم مانتے ہیں، عدالت اپنی اور ریاست کی رٹ کا تحفظ کرے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...