نیویارک(این این آئی)آخر کار 3سال کی پریشانی کے بعد لگتا ہے کہ کرونا ایک عام فلو جیسے وائرس میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کوویڈ 19کا خطرہ اس حد تک کم ہوسکتا ہے کہ یہ موسمی انفلوئنزا کے خطرے کی طرح ہوجائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس مقام پر پہنچنا شروع کر رہے ہیں جہاں ہم کوویڈ 19 کو موسمی فلو کی مانند دیکھ سکیں گے۔ کورونا باقی رہے گا مگر ایک صحت کے خطرے اور زندگیاں نگلنے والے وائرس کے طور پر نہیں بلکہ زندگی میں خلل نہ ڈالنے والے ایک ایسے وائرس کے طور پر معاشرے میں باقی رہے گا۔ مجھے لگتا ہے یہ اس سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا اب وبائی امراض کے دوران پہلے سے کہیں بہتر جگہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سال ہم یہ کہہ سکیں گے کہ کوویڈ 19 بین الاقوامی تشویش پر مبنی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے طور پر ختم ہو گیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 30 جنوری 2020 کو صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا جب چین سے باہر وائرس کے 100 سے کم کیسز اور صفر اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...