ریاض(این این آئی)سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں روسی نائب وزیراعظم اور مشترکہ کمیٹی میں روسی فریق کے سربراہ الیگزینڈر نوواک سے ملاقات کی۔ الیگزینڈر نوواک ان دنوں سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔ دونوں رہنمائوں کی بات چیت میں مشترکہ کمیٹی کے اگلے اجلاس کی تیاری موضوع سخن رہی۔ مشترکہ کمیٹی کے کام کے فریم ورک کے اندر رہ کر سعودی عرب اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔انہوں نے تیل کی عالمی منڈی کے حالات اور مارکیٹ میں استحکام اور توازن برقرار رکھنے کے لیے اوپیک پلس گروپ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں 2023 تک کے آخر تک یومیہ دو ملین بیرل کمی کے فیصلے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماں نے عالمی منڈی کے استحکام اور توازن کو بڑھانے کے لیے اوپیک پلس گروپ کے فریم ورک کے اندر رہ کر آپسی تعاون کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...