لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پورا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی۔ملک کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے ڈیرے،اسلام آباد میں سحری کے وقت سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے رمضان کا پہلا پوراعشرہ ٹھنڈا گزرنیکی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا، اسلام آباد کے علاقے سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا۔ پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی۔اس کے علاوہ گوادر،پسنی ،کوئٹہ ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔سرگودھا،اٹک،راولپنڈی،مری،جہلم، ڈی جی خان،منڈی بہائوالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویژن میں بھی باران رحمت سیموسم خوشگوار ہوگیا۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...