پاک فضائیہ کا ہر جوان ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگا’پاک فضائیہ

0
160

لاہور ( این این آئی) پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83سال مکمل ہونے پر ملک یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ 23مارچ 1940ء کو تاریخی قرارداد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام۔پاک فضائیہ کا ہر جوان پاکستان کے دفاع،سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فضائیہ کا ہر جوان ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ