لسبیلہ ہیلی کاپٹرکے شہدا کے خلاف مہم ،سائفر کاجھوٹ گھڑا اور قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے اسے سچ بنانے کی سازش کا مذموم اور گندا کھیل تم نے کھیلا تھا،وزیر اطلاعات

0
161

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹرکے شہدا کے خلاف مہم ،سائفر کاجھوٹ گھڑا اور قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے اسے سچ بنانے کی سازش کا مذموم اور گندا کھیل تم نے کھیلا تھا۔ جمعہ کوعمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف جسٹس کی تصویر پے جوتے،نیوٹرل اسٹیبلشمنٹ جانور ، اوئے زیبا جج، ٹیرین کے ابو، آئین شکن، فارن ایجنٹ، گھڑی چور نااہل اب صرف تم ہوگے۔