ریفرنس کے حق میں نہیں، نواز شریف کی رائے کا احترام کرتا ہوں، شاہد خاقان

0
163

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں ریفرنس دائر کرنے کے حق میں نہیں، میاں نواز شریف نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، میں ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔ایک انٹرویومیں شاہد خاقان نے کہا کہ چیف جسٹس پر لازم تھا اپنے ادارے کی ساکھ بچاتے، انہوں نے ادارے کی ساکھ نہیں بچائی فیصلہ متنازع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس مس کنڈکٹ پر دائر ہوتا ہے، ریفرنس سے عدلیہ میں مزید تقسیم پیدا ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف ریفرنس دائر کرنے کا غلط مطالبہ کر رہے ہیں؟شاہد خاقان عباسی نے جواب میں کہاکہ اگر کوئی گرائونڈ ہے تو بالکل ریفرنس کرنا چاہیے، مجھے نہیں پتہ کن گرائونڈز پر حکومت سوچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سیاسی، عدالتی اور فوجی قیادت کی ضرورت ہے، آج ضرورت ہے قیادت آگے بڑھے اور اپنے مفادات سے پیچھے ہٹے۔شاہد خاقان نے کہا کہ چیف جسٹس کو سب نے کہا کہ فل بینچ بنائیں مگر بات نہیں مانی گئی۔