طرابلس (این این آئی ) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 2 پاکستانیوں سمیت 57 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد یورپ جانے کے خواہشمند تھے جن کا تعلق پاکستان، شام ، تیونس اور مصر سے تھا۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں کم از کم 80 افراد سوار تھے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441 تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش میں بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جان گنوا چکے ہیں۔یاد رہے کہ اٹلی نے گزشتہ 3 دنوں میں وسطی بحیرہ روم میں تقریباً 1600 تارکین وطن کو لے جانے والی 47 کشتیوں کو بچایا اور انہیں لامپیڈوسا جزیرے پر ساحل پر پہنچایا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...