واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی لاطینی نژاد مشیر جولی شاویز روڈریگز کو 2024 کے صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے اپنا الیکشن منیجر مقرر کیا ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے دیرینہ سرگرم رکن 45 سالہ روڈریگز 2021 میں بائیڈن کی مدت ملازمت کے آغاز سے ہی وائٹ ہاؤس کے سرکاری امور کے دفتر میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں اور گذشتہ جون سے امریکی صدر کی سینئر مشیر کے عہدے پر ترقی پا چکی ہیں۔روڈریگز اس سے قبل جو بائیڈن کی مہم کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کی نائب کملا ہیرس کی مہم کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔ پہلی صدارتی مہم کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔ وہ 2016 کے اواخر میں کملا ہیرس کی کیلی فورنیا سے امریکی سینیٹ کی نشست کے لیے ہونے والی انتخابی مہم کی نگران تھیں۔روڈریگز مزدوروں کے حقوق کی خاطر کام کرنے والے معروف امریکی جوڑے سیزر شاویز اور ہیلن فابیلا شاویز کی پوتی ہیں ان کی پرورش کیلی فورنیا میں ہوئی، انہوں نے انتخابی مہمات، ہڑتالوں، بائیکاٹ، ریلیوں اور مزدور اتحاد اجلاسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے وائٹ ہاؤس میں آنے سے پہلے پہلے امریکی محکمہ داخلہ میں کام کیا اور بعد میں اوباما کی معاون خصوصی بنی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...