نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک جونیئر برطانوی ڈاکٹر کی شکایت پر تحقیقات کے بعد ہراسانی کے الزام میں ایک سینئر ڈائریکٹر کو ملازمت سے سبکدوش کر کے اس کے خلاف مزید تادیبی اقدامات اٹھائے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارسیا بال نے اس واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹیمو واکانیوالو کو عالمی ادارہ صحت سے اس وقت برطرف کیا گیا جب اس کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام سامنے آیا جس پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی روبعمل لائی گئی تھی۔بال نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ جنسی ہراسانی کا شکار ملازم ہے، کنسلٹنٹ یا پارٹنر ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کام کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی جنسی زیادتی قابل قبول نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ واکانیوالو عالمی ادارہ صحت کے سامنے اسیادارے کے سسٹم کے تحت برطرفی کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔ اگر اسے قبول نہیں کیا جاتا ہے تو وہ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن میں ثالثی کمیٹی کے سامنے اپیل کر سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ برطانوی ہیلتھ سروس کے لیے کام کرنے والی ڈاکٹر روزی جیمز نے گذشتہ سال اکتوبر میں ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ہراساں کیے جانے کی شکایت کی تھی۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...