ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلموں کے سیٹ پر خواتین کے لباس سے متعلق ہدایات پر کہا ہے کہ عورت جتنی ڈھکی ہوگی، اتنا ہی بہتر ہے۔گزشتہ دنوں بھارتی ٹیلی ویژن کی مشہور و معروف اداکارہ شوئیتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے بیان دیا تھاکہ جب میں سلمان خان کے ساتھ انتم میں کام کررہی تھی تو انہوں نے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اصول بنائے تھے کہ سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو اور ان پر سختی سے عمل کروایا گیا تھا۔اداکارہ کے بیان کے بعد سلمان خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر پلک تیواری کو اپنے بیان کی وضاحت جاری کرنا پڑی تھی۔سلمان خان نے بھارت کے مشہور شو ‘آپ کی عدالت’ میں شرکت کی جہاں ان سے متعدد سوالات ہوئے۔شو میں ان سے پلک تیواری کے بیان سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر سلمان خان کا کہنا تھاکہ میرے خیال سے عورتوں کا جسم انمول ہے، وہ جتنی ڈھکی ہوئی ہوں گی تو مجھے لگتا ہے اتنا ہی بہتر ہے، آج کل کا ماحول تھوڑا سا عجیب سا ہے، یہ لڑکیوں کا چکر نہیں ہے بلکہ لڑکوں کا چکر ہے جس حساب سے لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ ایک ڈیسنٹ فلم بناتے ہو تو سارے فیملی کے ہمراہ جا کر دیکھتے ہیں، کوشش ہے کہ جب ہم فلم بنائیں تو لڑکوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ہماری ہیروئنز اور عورتوں کو اس نظر سے نہ دیکھ سکیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...