سوڈانی ریاست اوراس کے اداروں کیاستحکام اوران میں ہم آہنگی کے خواہش مند ہیں، جی سی سی

0
301

خرطوم(این این آئی )خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سوڈانی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری اور ہمسایہ ممالک اور افریقی یونین کے لیے سوڈان میں عبوری خودمختاری کونسل کے صدر کے خصوصی ایلچی دفع اللہ الحاج علی سے ملاقات کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات ریاض میں جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر میں ہوئی۔اس موقع پرالبدیوی نے سوڈان میں قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے پرامن رہنے اور ہر قسم کی فوجی کشیدگی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سوڈان کی سلامتی، حفاظت اور استحکام، ریاست اور اس کے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور برادر عوام کی امنگوں کے مطابق تمام چیلنجوں سے بات چیت کے ذریعے نمٹنے پر زور دیا۔انہوں نے سوڈان کے موجودہ بحران میں سعودی عرب اور جی سی سی کی تمام ریاستوں کی طرف سے ادا کیے گئے انسانی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے عرب لیگ، کوارٹیٹ اور تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کی بھی تعریف کی جن کا مقصد سوڈان کی سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا اور بحران کے خاتمیکی راہ ہموار کرنا ہے۔قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سفیر دفع اللہ الحاج علی سے ملاقات کی۔استقبالیہ کے دوران انہوں نے سوڈان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جہاں وزیر خارجہ نے مملکت کی جانب سے سوڈان میں قیام امن کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا۔