لندن (این این آئی)برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے شاہی خاندان کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان اور مشہور شخصیات کو دعوت دی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزارسے زائد افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں واحد بالی وڈ اداکارہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپورکو برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔وہ واحد بالی وڈ شخصیت ہوں گی جو شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ دوسری جانب سونم کپور کو شاہی تقریب میں مدعو کیے جانے پر بہت زیادہ ٹرولنگ اور طنز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سونم شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں نہ صرف مہمان بنیں گی بلکہ شاہی تقریب میں ان کی ایک پرفارمنس بھی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...