واشنگٹن(این این آئی)رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں امریکا کو پھر سے ڈیفالٹ کا خدشہ ہوگیا جس کے بعد امریکا مزید 726 بلین ڈالر قرضہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے حکمتِ عملی کے لیے 9 مئی کو اجلاس بلا لیا ہے جس میں کانگریس کے ممبران شریک ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں قرض کی حد پر بات چیت ہوگی۔امریکا کی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بدستور موجود ہے۔جینیٹ یلین کے مطابق امریکا ایک ماہ کے دوران ڈیفالٹ کر سکتا ہے، 31.4 کھرب ڈالر قرضے کی حد پر فوری اقدامات کیے جائیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ کانگریس کو جلد قانون سازی کی اپیل بھی کر چکے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...