واشنگٹن(این این آئی)دنیا میں پہلی مرتبہ امریکی ڈاکٹروں نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دماغ کا کامیاب آپریشن کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے کے دماغ کے اندر خون کی شریانوں میں خرابی تھی جس کے لیے علاج کیا گیا۔بچی اپنی ماں کی کوکھ میں معمول کے مطابق بڑھ رہی تھی جبکہ 30 ویں ہفتے میں معمول کے الٹرا ساونڈ پر ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے دماغ کے اندر خون کی نالیوں میں خرابی ہے۔17 مارچ کو خاتون نے بچی کو آپریشن کے بعد 34 ویں ہفتے میں جنم دیا جس کا وزن 4 پونڈ اور 1 اونس تھا اور وہ بالکل صحت یاب ہے اور اس کا نام ڈینور کولمین رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ آپریشن مارچ میں کیا تھا جس کی تفصیلات اب شائع کی گئی ہیں۔ اس بیماری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ حالت اس وقت ہوتی ہے جب خون کی نالی جو دماغ سے دل تک خون لے جاتی ہے صحیح طریقے سے نشوونما نہ پائے اور اس خرابی کے نتیجے میں خون کی بہت زیادہ مقدار رگوں اور دل پر دباو ڈالتی ہے اور صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...