بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

0
357

گوا (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جمعرات کو بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے اقتصادی تعلقات اور بہتر علاقائی روابط سمیت دو طرفہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔