بھارتی میزبانوں نے اب تک شکایت کا کوئی موقع نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

0
212

گوا (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی میزبانوں کی جانب سے ہمیں ابھی کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا، ابھی تک سب کچھ ٹھیک ہے۔ایک انٹرویومیں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ جولائی میں بھارت میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کے حوالے سے اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ سے سوال کیا گیاکہ بلاول بھٹو کے جے شنکر سے مصافحہ میں پرانی تلخیوں کی جھلک تو نظر نہیں آئی؟اس پر جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپ اس کو بہت اہمیت دے رہے ہیں، یہ ایک معمول کا رسمی عمل تھا، ایک میزبان نے ایک مہمان کا خیر مقدم کیا جیسے باقی وزرائے خارجہ کا کیا گیا۔