لاہور( این این آئی) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ میرے والد سلطان راہی مرحوم ایک بڑے فنکار تھے اور انہوں نے اپنے کیرئیر میں جتنا کام کیا وہ ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے ، جس سے بھی پوچھ لیں وہ آپ کو یہی کہے گا سلطان راہی ایک ہی تھا اور کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔ ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ والد مرحوم سے جڑی ہوئی یادیں میرے ساتھ رہتی ہیں ، میری حتی الامکان یہ کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی ایسا عمل نہ کروں جس سے میرے والد مرحوم کی نیک نامی پر کوئی حرف آئے ۔انہوں نے کہا کہ میں سلطان راہی کے مقام تک تو نہیں پہنچ سکتا لیکن میری کوشش ہے کہ اچھے سے اچھا کام کروں اور اس کے لئے اپنی طور پر ہر ممکن کاوشیں جاری رکھتا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ پرستار مجھے عید الاضحی پر بڑی سکرین پر دیکھ سکیں گے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...