استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے، صدر اردوان

0
218

انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ استنبول کے ساتھ مل کر ترکیہ کی تاریخ بنائیں گے۔ اپوزیشن اتحاد کو ملک کو تقسیم کرنے کا موقع نہ دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ حمایت جاری رکھنے پر وہ استنبول کے لوگوں کے شکر گزار ہیں۔ ادھر ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ استنبول کے انتخابی جلسے میں 17 لاکھ افراد موجود تھے۔ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان کے انتخابی جلسے کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہو رہے ہیں۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر اردوان کی حکمراں جماعت اے کے پی کا مقابلہ 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد سی ایچ پی سے ہے۔