پاکستان اور ہمارے چیلنجز مختلف نہیں، ملکر ساتھ چلیں گے،افغان وزیر خارجہ

0
132

اسلام آباد(این این آئی)افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسایہ ممالک کے چیلنجز ایک دوسرے سے مختلف نہیں اور دونوں ممالک نے بہت سے حالات دیکھے، اب مل کر ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان میں ہماری حکومت کو 20 ماہ ہوچکے ہیں، اللہ کے کرم سے بہت سے مسائل پر قابو پالیا ہے، ہم نے حکومت آنے کے بعد چیلنجزپرقابو پانے کی کوشش کی، دیگر ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات میں پابندیاں بڑا چیلنج ہیں، پابندیوں کی وجہ سے بینکوں کو خام مال درآمد کرنے میں مشکلات ہیں جبکہ بیروزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مہنگائی کم اورافغان کرنسی کی قدر مستحکم ہوئی، چیلنجز اور عالمی پابندیوں کے باوجود افغانستان کی معیشت میں بہتری آئی اور افغان حکومت نے بجٹ بیرونی امداد کے بغیر پیش کیا۔