جب تک عام آدمی اسمبلیوں میں نہیں پہنچے گا ملک میں تبدیلی نہیں آ سکتی ‘ جواد احمد

0
113

لاہور( این این آئی) نامور گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی اسی صورت میں آسکتی ہے جب عام آدمی اسمبلی کا رکن منتخب ہوگا، عام آدمی کو اپنے مسائل کا اچھی طرح علم ہے ،عام عوام کو اپنے حقوق کے لئے جاگنا ہوگا اور اپنے جیسے لوگوں کو اسمبلیوں میں بطور ممبر بھیجنا ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ چینی آٹا ڈال اور پیٹرول کی قیمتوں کا عوام کو پتہ ہے ، اس سے ماچس کی ڈبی پر بھی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے یہ بھی اسے پتہ ہے ۔ جاگیردار وڈیرے اور صنعتکاروں کو عام عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ،اس طبقے نے کبھی لائنوں میں لگ کر آٹا خریدا ہے کب لائنوں میں لگ کر بجلی کے بل جمع کرائے ہیں۔ کروڑوں کی تعداد میں موجود عام لوگوں کواپنی طرح کے عام لوگوں کو منتخب کرانا ہوں گے وگرنہ اس وقت ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں صرف وژن اور نیت کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔