لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا دور واپس آرہا ہے اور اب تسلسل کے ساتھ اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں ، بلا شبہ اس کا کریڈٹ کراچی کے پروڈیوسروں کوجاتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سرمایہ کاری کی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں فلم انڈسٹری کے سر گرمیوں کے عروج پکڑنے سے لاہور کی انڈسٹری بھی فعال ہوئی ہے اور اس وقت لاہور میں بھی متعددفلموں کے پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔ماہ نور نے کہا کہ ٹی وی میرا مزاج نہیں ہے اس لئے صرف اسٹیج اور بڑی سکرین پر کام کروں گی ۔