لاہور(این این آئی) اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیر جعفری کی 24ویں برسی (کل)12مئی کو منائی جائے گی۔سیّد ضمیر جعفری یکم جنوری 1916ء کو ضلع جہلم میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سیّد ضمیر حسین تھا۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بطور صحافی عملی زندگی کا آغاز کیابعدازاں انہوں نے فوج میں شمولیت اختیار کر لی اور اور میجر کے رینک پر پہنچ کر ریٹائر ہوئے۔سیدّ ضمیر جعفری کا شمار اردو کے اہم مزاح گو شاعروں میں ہوتا ہے ان کے شعری مجموعہ جات میں ”ضمیر ضرافت،نشاط تماشا،کارزار،لہو ترنگ،ما فی الضمیر،مسدس بے حالی،،ضمیریات،قریہ جاں” قابل ذکر ہیں۔ ان کی کئی نثر نگاری پر مشتمل کتابیں بھی شائع ہوئیں۔1984ء میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطاء کیا۔سیّد ضمیر جعفری 12مئی1999ء کو نیویارک میں انتقال کر گئے تھے وہ راولپنڈی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...