لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشعل مظاہرین کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ اور پارٹی سیکرٹریٹ پر حملوں کے بعد دوبارہ ایسے کسی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا گیا ۔مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ۔دونوں مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے ۔