ویٹیکن سٹی(این این آئی) پوپ فرانسس نے پہلے افریقی نژاد امریکی سمیت 13 نئے کارڈینلز مقرر کردیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سینٹ پیٹرکے باسیلیکا میں منعقد تقریب میں نومنتخب کارڈینلز کو انگوٹی اور سرخ رنگ کی ٹوپی دی جسے بریٹٹا کہتے ہیں۔منتخب کیے جانے والے کارڈینلز کا تعلق اٹلی، مالٹا، فلپائن، چلی، برونائی، میکسیکو اورامریکا سے ہے۔واشنگٹن کے 72 سالہ آرک بشپ ولٹن گریگوری نے کہا کہ وہ ایک علامتی فرد ہیں افریقی نژاد امریکیوں کے پہلے کارڈینل کارڈنل بنے۔پوپ فرانسس کے 2013 کے انتخابات کے بعد سے ارجنٹائن کے پوپ نے تقاریب میں 95 نئے کارڈینلز مقررکیے ہیں جنہیں کنسٹریوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔پوپ فرانسس کے نامزد کردہ کارڈینلز کی اکثریت ان کا جانشین منتخب کریں گے۔تقریب کے دوران پوپ فرانسس نے خبردار کیا کہ نئے کارڈینلز اپنی نئی مقبولیت کے باعث لالچ میں پڑیں اور لوگوں کے قریب ہونے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ کارڈینلز کے لباس کا سرخ رنگ جو خون کا رنگ ہے، ایک دنیاوی روح کے لیے سیکولر برتری کا رنگ بھی بن سکتا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...