واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر بھی شک و شبہات کا اظہار کر دیا ۔ انٹرویو میں کہاکہ نہیں لگتا کہ امریکی سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا کیس سنے گی۔ٹرمپ نے کہا کہ انھیں سپریم کورٹ کے بہترین وکلاء مل گئے ہیں اور وہ بڑا اچھا کیس لڑ سکتے ہیں مگر وکلاء کا کہنا ہے کہ وہاں کیس لگنا بہت مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سیکڑوں ثبوت اور حلف نامے ہیں مگر سپریم کورٹ میں مقدمہ کروانا بڑا مشکل کام ہے۔ انتخابی نتائج کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے کیسز جیت سکیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...