اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ امریکی ادارہ ایف ڈی اے اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ،حکومت جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق وہ اشنگٹن میں امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریش (ایف ڈی اے)کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی تکنیکی معاونت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع چیف ایکزیکٹیو آفیسر ڈریپ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ڈریپ جعلی ادویات کی رپورٹنگ اور مارکیٹ میں بلاک کرنے کیلئے امریکی ادارے ایف ڈی اے کی جدید تکنیکی مہارت سیفائدہ اٹھائے گا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں اور عوام کو معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...