بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس (کل) طلب کرلیا

0
167

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس (کل)جمعہ کو طلب کرلیا۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی ۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔