کراچی (این این آئی)گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا پنجابی رومانوی گانا ‘باری 2’ ریلیز ہوتے ساتھ ہی یوٹیوب کے ٹرینڈنگ پینل پر نمبر ون پر آگیا۔چند روز قبل بلال سعید اور مومنہ مستحسن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جلد باری گانے کا ریمیک ریلیز کریں گے جس کے بعد مداحوں کو اس گانے کا بے صبری سے انتظار تھا۔اب گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گانا”اونچیاں دیواراں” باری 2 ریلیز ہو گیا ہے۔”اونچیاں دیواراں” باری 2 ریلیز ہوتے ساتھ ہی اتنا مقبول ہوا کہ یوٹیوب پاکستان پر یہ گانا نمبر ون ٹرینڈ پر آگیا۔باری 2 میں ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے ”اونچیاں دیواراں” کو یوٹیوب پر چند ہی گھنٹوں میں 17 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔گلوکار مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے کو نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار لوگوں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...