اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے صحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کووڈ۔ 19 اور متعدد وبائی امراض کی ویکسین میں مل کر ریسرچ کریں گے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجیل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے جنیوا میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی گزشتہ آٹھ ماہ میں سعودی ہم منصب سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ ملاقات میں پاکستان کے جنیوا میں تعینات اقوام متحدہ کے نائب مندوب زمان مہدی بھی موجود تھے۔ملاقات میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب کا صحت کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی وزیر صحت کا پاکستان کیساتھ وبائی امراض اور ہیلتھ سکیورٹی کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کا ادارہ موثر انداز میں وباوں سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز اور میڈیکل ٹیکنیشنز کو سعودی عرب میں زیادہ مواقع دینے پر اتفاق کیا ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ دونوں ممالک کووڈ۔ 19 اور متعدد وبائی امراض کی ویکسین میں مل کر ریسرچ کریں گے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...