سروسز چیفس، ریٹائرڈ اور سروسز افسران کا شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت

0
154

راولپنڈی(این این آئی)یوم تکریم شہدائے پاکستان پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، ریٹائرڈ اور سروسز افسران نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہاکہ آج کا دن پوری قوم کے لیے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہر شہید کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، شہدا نے قوم اور مادر وطن کی سالمیت، خودمختاری اور فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں، پاکستان کے دشمنوں کے پروپیگنڈے سے قطع نظر ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی قوم شہدا اور ان کیقابل فخر خاندانوں کے دل کی گہرائیوں سے مقروض ہے، شہدا ہمارا فخر تھے،ہیں اور ہمشہ رہیں گے، وہ ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں۔