ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے بچے کی پیدائش کے بعد 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کر کے اپنے فالوورز کو حیران کر دیا ہے۔بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 7 کی فاتح، 39 سالہ گوہر خان کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔اس اسٹوری میں گوہر خان نے اپنی مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کر لیا ہے، اب بس 6 کلو مزید کم کرنا باقی رہ گیا ہے۔گوہر خان کا اسٹوری کو شیئر کرنا ہی تھا کہ بھارتی سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے خوب شیئر کیا گیا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔گوہر خان کے 10 دنوں میں 10 کلو وزن کم کرنے پر وزن کم کرنے کے خواہشمند انٹرنیٹ صارفین گوہر خان سے ڈائیٹ پلان اور اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کا طریقہ کار پوچھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی شادی دسمبر 2020ء میں کوویڈ19 کے دوران ہوئی تھی۔اداکارہ گوہر خان کے ہاں رواں ماہ 10 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ اداکارہ کی پہلی اولاد ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...